Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

امریکا کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف

تہران: ایران کی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ 14 نکاتی تجویز میں ایرانی عوام کے حقوق واضح طور پر بیان کیے گئے ہیں، انہیں تسلیم کرنا پڑے گا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ 14 نکاتی تجویز میں بیان کردہ ایرانی عوام کے حقوق کو تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل موجود نہیں ہے۔ قالیباف نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ اختیار کی جانے والی کوئی بھی حکمتِ عملی مکمل طور پر بے نتیجہ ہو گی اور اس کا حاصل مسلسل ایک کے بعد ایک ناکامی کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ جتنی زیادہ تاخیر کرے گا، ، اتنی ہی اس کی قیمت امریکی ٹیکس دہندگان کو ادا کرنا پڑے گی۔
اس سے قبل ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا تھا کہ ایران ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہے، ہماری مسلح افواج کسی بھی طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک تو دنیا بھی سمجھ چکی ہے کہ غلط حکمتِ عملی اور فیصلوں کے ہمیشہ غلط نتائج نکلتے ہیں، ہم ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہیں، انھیں دیکھ کر حیرت ہو گی۔
دوسری طرف امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں آج قومی سلامتی ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں ایران کے متعلق آئندہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے جنگ بندی وینٹی لیٹر پر ہے، ابھی پراجیکٹ فریڈم کے دوبارہ آغاز کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے نام نہاد نمائندوں کا جواب پسند نہیں آیا، سخت گیر قیادت کو جھکنے پر مجبور کروں گا، ایران نے خط میں جوہری ہتھیار نہ بنانے کا ذکر نہیں کیا، چین کے صدر آبنائے ہرمز مسئلے کے حل میں مدد کرنا چاہتے ہیں، چینی صدر سے ایران، تائیوان اور روس کے حوالے سے بات ہوگی، تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت پر بھی بات کروں گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular