
کراچی : معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے بجائے امت کو متحد اور یکجا کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اسلام ایک دوسرے کو قریب لانے اور لوگوں کو جوڑنے کا حکم دیتا ہے، نفرت کے بجائے رواداری اور محبت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطبہ حج کے دوران مسلمانوں کی رہنمائی کیلئے جو گفتگو ہوئی مسلمان اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، لہٰذا ہمیں اسلام کے اصل چہرے کو اجاگر اور اختلافات سے دور رہنا ہوگا اور انسانیت کو یکجا کرتے ہوئے خدا سے ڈرا جائے اور اچھے اعمال بجا لائیں، احکام خداوندی کو فراموش نہ کیا جائے، تعلیمات اسلامی عام ہو اور مسلک و مکتب سے ہٹ کر انسانیت کی فلاح و بہبود اور اسلامی پرچم کو سربلند کرنے کی بات ہو، اس سلسلے میں مجتہدین اسلام کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔


































