Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

حسینیت اور یزیدیت کے درمیان نہ ختم ہونے والی جنگ ہے، ولی امر مسلمین

تہران: اربعین حسینی کے موقع پر تہران میں ایرانی طلباء کے ایک گروہ نے ولی امر مسلمین آیت الله سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی اور عزاداریِ امام مظلوم کربلا میں شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ ہم زیارت عاشوراء میں حضرت امام حسین علیه‌ السلام سے عرض کرتے ہیں کہ
"إِنِّي سِلْمٌ لِمَنْ سَالَمَكُمْ وَ حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَكُمْ”
جو آپ کا دوست ہے ہم اس کے دوست ہیں اور جو آپ سے جنگ کرے ہماری اس سے جنگ ہے۔
تو اس کا مطلب یہ ہے کہ حسینیت اور یزیدیت کے درمیان نہ ختم ہونے والی جنگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ جاری ہے۔ حسینی محاذ آشکار ہے۔ اپنے سفر کربلا کے دوران امام حسین ع نے متعدد مقامات پر اپنی جدوجہد کا مقصد واضح فرمایا۔ رہبر انقلاب نے کہا کہ مسئلہ ظلم و جور ہے، مسئلہ یہ ہے کہ حسینیت ظلم کے خلاف میدان عمل میں آئے اور جہاد کرے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حسینیت کے مقابلے میں ظلم و جور کا محاذ ہے، عہد الہی توڑنے کا محاذ ہے۔ ہم اس دنیا میں دیکھتے ہیں کہ امام حسین علیہ السلام کے زمانے سے پہلے، اُن کے زمانے و بعد کے زمانے میں اور آج بھی حق و باطل موجود ہے۔ نیز انہی دو محاذوں نے آخر تک رہنا ہے۔ ولی امر مسلمین نے کہا کہ اوپر ہم نے ذکر کیا کہ "جو آپ کا دوست ہے ہم اس کے دوست ہیں اور جو آپ سے جنگ کرے ہماری اس سے جنگ ہے”۔ تاہم اس جنگ کی مختلف شکلیں ہیں۔ تلوار و نیزہ کے زمانے میں یہ جنگ اور طرح سے ہے جب کہ ایٹم و آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے زمانے میں اور طرح سے۔
رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ یہ جنگ تشہیر کے زمانے میں قصیدہ، شعر، حدیث و کلمات کے بیان کے ذریعے اور طرح سے ہے جب کہ انٹرنیٹ، کوانٹم اور اس جیسی دوسری ایجادات کے زمانے میں اور طرح سے ہے۔ طلبگی کے زمانے میں اور طرح سے ہے اور ذمے داری کے زمانے میں اور طرح سے۔ لیکن اہم یہ ہے کہ ہر صورت میں حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَكُمْ کو نہ بھولا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَكُمْ کا مطلب یہ نہیں کہ ہمیشہ بندوق آپ کے ہاتھ میں ہو۔ بلکہ اس مراد یہ ہے کہ صحیح سوچنا، صحیح بولنا، صحیح جاننا اور صحیح ہدف کو نشانہ بنانا۔ ہمیں اپنی ذمے داری جاننی چاہئے۔ درست راستے کا انتخاب کرنا چاہئے۔ اگر ہم اس طرح سوچیں، پہنچانیں اور جدوجہد کریں تو ہماری زندگی با معنی ہے۔ رہبر معظم انقلاب نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیسوں کی یہ حیثیت نہیں کہ وہ زندگی کا ہدف ہوں۔ مقام و مرتبہ اس سے بھی پست و حقیر ہے کہ وہ ہماری زندگی کا مقصد ہو۔ اپنی جوانی کی قدر کریں اور موجود مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular