Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

عدلیہ اور فوج کو میرے خلاف کرنے کی سازش کی جارہی ہے، عمران خان

پشاور: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنے تین روز پہلے والے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر کرنے کی بات کی کیونکہ چوروں کو اس کی تقرری کا اختیار نہیں دیا جاسکتا، کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طرح عدلیہ یا فوج میرے خلاف ہوجائے۔ پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد کی وجہ سے مجسٹریٹ زیبا چوہدری کے خلاف بات کی تھی، میں عدلیہ اور تمام کورٹس کا احترام کرتا ہوں اور کبھی کسی جج کو دھمکی دینے کا سوچ نہیں سکتا۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو اداروں سے لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جتنا دیوار سے لگانے کی کوشش کی جائے گی، اتنا خطرناک ہو جاؤں گا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے ایک بار پھر کہا کہ قوم تیار رہے میں حقیقی آزادی کے لیے جب آخری کال دوں گا تو سب کو آنا ہوگا، ہم مل کر ملک کو کرپٹ ٹولے اور تھری اسٹوجز سے چھٹکارا دلائے گے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت کو امریکی سازش کے تحت مسلط کیا گیا، قوم کو کمزور کرنے کے لیے انہیں حکومت میں لایا گیا ایک دن آئے گا جب کوئی پاکستانی باہر جائے گا تو لوگ اسکی تعریف کریں گے، جب تک یہ چور اوپر بیٹھے ہیں ہمارے پاسپورٹ کی عزت نہیں ہو سکتی اگر یہ غیرت مند وزیر اعظم ہوتا پہلے اپنے باہر پڑے پیسے واپس لاتا اور پھر دنیا سے پیسے مانگتا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ الیکشن نہیں جیت سکتے اس لیے اب سازشیں کر رہے ہیں، مجھے نا اہل کروانے کی کوشش کر رہے ہیں، مجھے دہشت گرد قرار دے رہے ہیں انکی کوشش ہے کہ کسی طرح پی ٹی آئی کو فوج سے لڑوا دیا جائے یہ ہمیں عدلیہ کے خلاف کروانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular