
تہران: ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ثابت کر دیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور متناسب جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران کا مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں اور ملک کی پوری توجہ دفاع اور سلامتی پر مرکوز ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مفاہمتی یادداشت باہمی ذمہ داریوں پر مبنی ایک معاہدہ ہے، لہٰذا اگر دوسرا فریق اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا یا معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے، تو ایران بھی اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد سے گریز کرے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایران کا اصولی مؤقف ہے اور آئندہ بھی اسی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔


































