Sun Oct 18, 2026

فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار

روزانہ کی خبریں

دہشت گردوں کے قلع قمع کے لیے ان کے مددگار تمام ذرائع ختم کریں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی زیرصدارت سینٹرل ایپکس کمیٹی کے تحت قائم کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گيا۔ رانا ثناء اللّٰہ نے اس موقع پر کہا کہ اگلے اجلاس میں ہر ادارہ اپنے اہداف واضح کرے، اہداف پر عملدرآمد کا ٹائم فریم بھی مہیا کیا جائے، دہشت گردوں کے قلع قمع کے لیے وہ تمام ذرائع ختم کریں گے جس سے انہیں مدد اور طاقت ملتی ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے دوران صوبوں کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا اگلے اجلاس میں ہر ادارہ اپنے اہداف واضح کرے۔انہوں نے اہداف پر عملدر آمد کا ٹائم فریم بھی مہیا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف جامع اور مؤثر قومی حکمت عملی درکار ہے۔ لوگوں کو جان و مال کے تحفظ کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی اور انسداد دہشت گردی کے دیگر اداروں کی استعداد بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ شہدا کےاہل خانہ اور زخمیوں کی دیکھ بھال میں کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular