
تل ابیب: صیہونی آبادکار تنظیموں نے مسجد الاقصیٰ کو گرانے اور اس کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی مذموم میڈیا مہم شروع کردی۔ عبرانی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اے آئی سے بنائی گئی ویڈیو۔ اگلے سال یروشلم میں کے عنوان سے گردش کررہی ہے۔ ویڈیو میں مسجدالاقصی کی تباہی اور ہیکل سلمانی کی تعمیر کی منظر کشی کی گئی ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ کی تباہی سے متعلق زیر گردش دھمکیوں پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے اس سنگین اشتعال انگیزی کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق فوری اقدامات کریں۔


































