Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

صیہونیوں نے بڑی غلطی کی ہے، جواب یقینی ہے: صدر ایران

ایران کے صدر نے تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کو صیہونیوں کی ایک بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کے اس اقدام کا جواب یقینی طور پر دیا جائے گا۔
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنا یہ موقف گزشتہ روز اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ہونے والی ملاقات کے دوران پیش کیا. جو گزشتہ روز شاہ اردن کا خصوصی پیغام لے کر ایران پہنچے تھے۔ اس موقع پر صدر ایران نے اپنے ملک کے مہمان کے بزدلانہ قتل کو تمام بین الاقوامی قوانین کے خلاف اور صیہونیوں کی بڑی غلطی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو توقع ہے کہ تمام اسلامی ممالک اور دنیا کے سبھی حریت پسند اس قسم کے جرائم کی مذمت کریں گے۔ ڈاکٹر پزشکیان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ صیہونیوں کی اس گستاخی کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج دنیا میں حق و باطل کی جگہ تبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے اور ظالم کو مظلوم اور مظلوم کو ظالم بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
اردرنی وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور خطے میں مزید استحکام، سلامتی اور امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کا خواہاں ہے۔ ایمن الصفدی نے صدر پزشکیان کے لئے اپنے ملک کے شاہ کا خصوصی پیغام ان تک پہنچایا جس میں سلام کے ساتھ ساتھ انہیں صدر بننے پر مبارکباد پیش کرنے کے علاوہ ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا اردن نے شروع ہی سے غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اردنی وزیر خارجہ نے ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مغربی ایشیا میں کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لئے پہلا قدم غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کا خاتمہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی وضاحت دی کہ وہ اسرائیل (ناجائز صیہونی حکومت) کی جانب سے کسی پیغام کے حامل نہیں ہیں بلکہ وہ ایران و اردن کے درمیان پائی جانے والی نااتفاقیوں کو دور کرنے کے مقصد سے تہران آئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular