
غزہ : حماس نے تل ابیب میں مزاحمتی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گا۔ حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے تل ابیب کے نائٹ کلب کے اندر شہادت پسندانہ کارروائی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے اگر کوئی حماقت کی تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس سے قبل جہاد اسلامی فلسطین نے بھی ایک بیان میں تل ابیب کے بیچ و بیچ انجام پانے والی شہادت پسندانہ کارروائی کو غاصبوں کے مقابلے میں فلسطینیوں کا فطری حق قرار دیا۔


































