Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

صیہونی رجیم لبنانی مزاحمت کے ہاتھوں شکست کھا چکی ہے، امام جمعہ تہران

تہران : امام جمعہ تہران حجۃ الاسلام سید محمد حسن ابو ترابی فرد نے کہا کہ صیہونی حکومت جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ہاتھوں رسوا کن شکست سے دوچار ہو کر جنگ بندی کو قبول کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ حجۃ الاسلام سید محمد حسن ابو ترابی فرد نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ صیہونی حکومت کو طوفان الاقصیٰ کے بعد مسلسل شکست کا سامنا ہے اور اس وقت غاصب رجیم کی جڑیں بوسیدہ ہو چکی ہیں، جب کہ مزاحمت اپنے ایمان، صبر، اللہ تعالیٰ پر توکل اور مسلم اقوام کی حمایت کے باعث روز بروز طاقتور ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صیہونی فوج نے 500 سے زیادہ فضائی حملوں کے ذریعے شام کے اہم اقتصادی ڈھانچے، فوجی تنصیبات اور سائنسی مراکز کو نشانہ بنایا جو اس رجیم کی انسانیت دشمنی کا کھلا ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام کے اقتصادی اور دفاعی انفراسٹرکچر کی تباہی کے اصل ذمہ دار امریکی حکام ہیں جنہیں یقینی طور پر ملت اسلامیہ کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔ حجۃ الاسلام ابو ترابی فرد نے کہا کہ غزہ، جنوبی لبنان اور شام میں قابض حکومت کے جرائم مزاحمتی قوتوں کے عزم و ارادے کو کمزور نہیں کرسکتے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ قاتل رجیم کے مظالم نے دلاوران مزاحمت کو مزید میدان سجانے کا موقع فراہم کیا ہے اور رہبر معظم انقلاب کے فرمان کے مطابق مقبوضہ علاقے ضرور آزاد کرائے جائیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular