
تل ابیب : صیہونی حکومت نے ایران کیخلاف سازشوں کا سلسلہ دراز کردیا ہے صیہونی وزیر اعظم نے تل ابیب میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے سفیروں سے ملاقات کی اور ایران کے خلاف مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا عرب میڈیا کی رپورٹ کے رپورٹ کے مطابق ملاقات مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے دفتر میں ہوئی۔ اماراتی سفیر نے اسرائیلی وزیراعظم کو یو اے ای کے پہلے سرکاری دورے کا دعوت نامہ پہنچایا۔ خصوصی دعوت نامہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔


































