
غزہ: صیہونی فوج نے وحشیانہ کارروائیاں کرکے بیت لاہیہ میں سب کچھ ملیا میٹ کردیا۔ شہادتیں ڈیڑھ سو تک جا پہنچیں۔ صیہونی فوج نے پرسو بیت لاہیہ میں درندگی کے بدترین مظاہرے کے بعد کل پھر حملے کئے جس سے باقی ماندہ عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اب تک ڈیڑھ سو سے زائد لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ درجنوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ شہدا اور زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ بیت لاہیہ میونسپلٹی نے علاقے کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے جہاں کوئی اسٹرکچر باقی نہیں بچا۔ انروا کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ بیت الاحیہ مکمل تباہی کا منظر پیش کررہا ہے۔
ادھر جبالیہ کے محاصرے سے صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہاہے کہ اگر اسرائیل اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے والے نئے قوانین نافذ کرتا ہے تو بین الاقوامی ضوابط کے تحت اسرائیلی حکومت کو ان کی ضروریات پوری کرنا ہوں گی۔ اسرائیلی قانون سازی کا فلسطینی علاقوں میں انسانی صورتِ حال پر تباہ کن اثر ہو گا۔


































