Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

نوجوانوں کو نظریہ پاکستان سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے، رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے تئیس مارچ یوم قرارد پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے فکر ِاقبال کی روشنی اور قائداعظم کی قیادت میں دو قومی نظریہ کی بنیاد پر کامیاب جدوجہد کے نتیجہ میں پاکستان جیسا عظیم ملک حاصل کیا جو مسلمانوں کی قربانیوں کا ثمر اور اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان ہماری پہچان اور اساس ہے اور اس کی بقاء اور سلامتی صرف اسی صورت ممکن ہے کہ نوجوان نسل کو اس نظریے کی بنیاد سے متعارف کروایا جائے، یہ ذمہ داری والدین اور اساتذہ کی ہے کہ وہ اپنے بچوں اور شاگردان کو اس نظریے سے آگاہی دیں، اپنے اسلاف کی جدوجہد اور عظیم قربانیوں کی تاریخ بیان کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز ان دنوں بدترین بحران اور سنگین ترین حالات سے دوچار ہے، مہنگائی، سیاسی بحران، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ جیسے عوامل ملک کی ساکھ کو خراب اور اسکی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں، حکمران اور عوام جب تک مل کر ان درپیش چیلنجز کا مقابلہ نہ کریں ان مسائل پر قابو پانا نا ممکن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر ہر پاکستانی کو خود سے یہ عہد کرنا ہوگا کہ فقیدالمثال قربانیوں سے حاصل کردہ اس وطن کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular