
صنعا: یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں اسرائیل سے منسلک ایک بحری جہاز اور دو امریکی جہازوں کو نشانہ بنادیا۔ یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ لائبیریا کے پرچم بردار کنٹینر شپ اونو کو بحیرہ احمر میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ یو ایس ایس ڈسٹرائر کول پر متعدد ڈرونز سے حملہ کیا گیا اور یو ایس ایس ڈسٹرائر لاسن کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ جنرل سریع نے کہاہے کہ یہ آپریشن میزائل فورس، ڈرون فورس اور یمنی مسلح افواج کی بحری افواج نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ یہ حملے امریکا اور برطانیہ کے یمنی صوبے تعز میں بمباری کے جواب میں کئے گئے.


































