
چینی صدر شی جن پنگ نے کہاہےکہ دنیا جنگل کے قانون کی طرف واپس جانے کے خطرے سے دوچار ہے۔ روس اور چین کو تمام یکطرفہ غنڈہ گردی اور تاریخ کو پلٹانے والے اقدامات کی مخالفت کرنی چاہیے۔ بیجنگ میں روسی صدر شی جن پنگ اور ولادیمیر پیوٹن نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔ اور دنیا کو دوبارہ جنگل کے قانون کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کی لڑائی کو روکنا ضروری ہے جبکہ مذاکرات اس وقت خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اور چین آزاد خارجہ پالیسی کے لئے پرعزم ہیں، دونوں عالمی سطح پر استحکام برقرار رکھنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔


































