
تہران: حجۃ الاسلام محمد حسن ابو ترابی فرد نے کہا ہےکہ مغربی دنیا آپریشن وعدہ صادق کو خطے میں بنیادی تبدیلی اور نئی سیاسی اور فوجی مساوات کے آغاز سے تعبیر کرتی ہے۔ اس شاندار معرکے میں صیہونی رجیم، امریکہ، برطانیہ، فرانس اور ان کے دیگر اتحادی ممالک نے اپنے تمام کارڈز اور دفاعی صلاحیتوں کو استعمال کیا جب کہ ایران نے اپنی محدود عسکری قوت کا استعمال کیا اور کامیاب رہا۔ انہوں نے تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطبوں میں یوم معلم کی مناسبت سے شہید مرتضی مطہری رح کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ شہید مطہری حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے استاد تھے۔ شہید کی برجستہ علمی خدمات کے سبب ان کے یوم شہادت کو یوم معلِّم کا نام دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ایک ایسی شخصیت تھے جن کی پرورش مکتب قرآن و عترت میں ہوئی اور وہ علم، تقویٰ، گہری سماجی اور سیاسی بصیرت اور معاشرے میں فکری حقائق کا صحیح ادراک رکھنے والی شخصیت تھے۔ جو ملت اسلامیہ کی علمی اور فکری پیش رفت کی راہ میں نصف صدی تک جد و جہد کرتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔ انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ صدیوں کے دوران عالمی استکبار کا شکار رہنے والے افریقا کے قدیم اور متمول براعظم کے ساتھ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔


































