
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کی مالی تصدیق کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرضہ ملنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر مالی امداد کی تصدیق سے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک اماراتی حکام سے رابطے میں ہے، ایک ارب ڈالر جمع کرانے کے لیے دستاویز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اب آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہونے میں صرف سعودی عرب کی تصدیق باقی ہے۔سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ اگلے ہفتے متوقع ہے۔ سعودی عرب سے تصدیق کی بعد آئی ایم ایف کی بیرونی فنانسنگ کی شرائط پوری ہو جائیں گی۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ چین کے بینک آئی سی بی سی سے تیس کروڑ ڈالر کی تیسری قسط اسٹیٹ بینک کو موصول ہوجائے گی۔


































