Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

غزہ کے اندر جنگ مشکل اور طویل ہوگی، صیہونی وزیراعظم

تل ابیب: صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے پھر دھمکی دی ہے کہ غزہ کے شہری محفوظ علاقوں میں چلے جائیں، غزہ پٹی کے اندر جنگ مشکل اور طویل ہوگی۔ غزہ میں جاری زمینی کارروائیاں جنگ کا دوسرا مرحلہ ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ دل ٹوٹ گیا جب حماس یرغمالیوں کو قید کرکے لے گئے، یرغمالیوں کو رہا کروانے کے لیے سب کچھ کریں گے، زمینی کارروائیاں یر غمالیوں کو واپس لانے میں مدد کر سکتی ہیں۔ نیتن یاہو نےکہا کہ جنگ کے بعد ہمیں مشکل سوالات کا جواب دینا ہوگا۔ ایران حماس کو مالی مدد دیتا ہے۔ لیکن اسکے 7 اکتوبر کے حملے میں ملوث ہونے کا نہیں کہہ سکتے۔
پریس کانفرنس میں اسرائیلی حکومت بالخصوص وزیراعظم نیتن یاہو پر سخت سوالات اور حملے کا بروقت پتہ نہ چلانے پر کڑی تنقید کی گئی، جواب میں نیتن یاہو نے کہا اس وقت حکومت کی تمام توجہ حماس کے خلاف جنگ پر ہے، جنگ کے بعد 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے تمام ذمہ داروں کا تعین کر کے کڑا احتساب کیا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular