
Photo from inside a house across a targeted residential building shows extensive damage in Tehran, Iran, on June 13, 2025. (Photo by Saba / Middle East Images via AFP)
جنیوا: عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنگ کے باعث غزہ میں صحت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جس کی بحالی کے لیے آئندہ پانچ برسوں میں دس ارب ڈالر درکار ہیں۔ جنیوا میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ رائن ہلڈے وان ڈی ویئرڈٹ نے بتایا کہ غزہ کے صحت کے شعبے کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ سو سے زائد صحت کی سہولیات، جن میں بڑے اسپتال، بنیادی مراکز، کلینکس، فارمیسیاں اور لیبارٹریاں شامل ہیں، جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود غزہ میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں اور الشفا اسپتال میں ایک سو اٹھائیس بستروں کا نیا توسیعی یونٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔ نمائندہ نے زور دیا کہ طبی عملے کا تحفظ اور ادویات و طبی سامان کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے۔


































