Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

امریکا اسرائیل کو غزہ میں انسانیت سوز مظالم جاری رکھنے کیلئے مزید وقت دے رہا ہے، روس

اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے نمائندے واسیلی نیبنزیا نے ایک بار پھر کہا کہ غزہ کے باشندے بھوک اور قحط کی حالت میں ہیں جبکہ غزہ میں ایسا کوئی محفوظ مقام نہیں کہ جہاں وہ پناہ لے سکیں!. روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق، سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واسیلی نبنزیا نے کہا کہ غزہ کو ملنے والی امداد انتہائی محدود ہے جو بنیادی ترین ضروریات کو بھی پورا نہیں کرتی۔ اعلی روسی سفارتکار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم انروا (UNRWA) کے بارے اسرائیلی کنیسٹ کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، کیونکہ غزہ میں اس ایجنسی کی سرگرمیوں کو روکنا غیر انسانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اسرائیلیوں کو مزید وقت دے رہے ہیں تاکہ وہ غزہ کے خلاف اپنی انسانیت سوز جارحیت مکمل کر سکیں لیکن ہم ایک ایسی قرارداد کا مسودہ تیار کریں گے جس سے مصائب کا خاتمہ ہو گا!.

مزید پڑھیے

Most Popular