
واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کے صدر کا ہوائی جہاز ضبط کرلیا۔ امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی پر جہاز قبضے میں لیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے طیارے کو ڈومینکن ری پبلک سے ضبط کر کے امریکی ریاست فلوریڈا پہنچایا۔ وینیزویلا کے صدر کا 13 لاکھ ڈالر مالیت کا جہاز کئی ماہ سے ڈومینیکن ری پبلک میں موجود تھا۔ امریکی حکام نے جہاز کی ڈومینیکن ری پبلک میں موجودگی کی وجہ نہیں بتائی۔


































