
واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے آبنائے ہرمز کو معاشی جوہری ہتھیار کے مترادف قرار دیتے ہوئے ایران کو دھمکی دی کہ امریکا بین الاقوامی بحری راستوں کو یرغمال بنانے کی کسی کوشش کو قبول نہیں کرے گا۔ مارکو روبیو نے فاکس نیوز سے انٹرویو میں واضح کیا کہ آبنائے ہرمز جیسے عالمی راستے کسی ملک کی اجازت یا فیس کے تابع نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی گزرگاہ کو کھولنے کا مطلب یہ لیا جائے کہ جہاز ایران سے اجازت لیں یا فیس ادا کریں تو یہ آزادی نہیں بلکہ دھمکی اور دباؤ کا نظام ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اس طرح کے اقدامات کو برداشت نہیں کرے گا اور عالمی تجارت کی آزادی کا دفاع کرے گا۔


































