
واشنگٹن : صیہونی وزیراعظم اور فوجی سربراہ کیخلاف عالمی عدالت کے وارنٹ روکنے کیلئے امریکی کانگریس بھی سرگرم ہوگئی ہے۔ کانگریس کے ارکان نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کو صیہونی حکام اور اہلکاروں کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق کانگریس اراکین نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حکام کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر امریکہ کی جانب سے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔


































