
صنعا: امریکہ نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں وزارت دفاع کے دفتر پر فضائی حملہ کردیا ہے۔ صنعاء میں شدید نوعیت کا دھماکہ ہوا ہے جس نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ٹارگٹڈ حملہ تھا جس میں انصار اللہ کے کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔ یمنی چینل المسیرہ نے بھی تصدیق کی کہ امریکی اور برطانوی حملوں میں یمن کی وزارت دفاع کے دفتر کو صنعاء کے علاقے العُرضی میں نشانہ بنایا گیا


































