Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

مسلمانوں کا اتحاد بدخواہوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی کنجی ہے، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مسلمانوں کے اتحاد کو بدخواہوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی کنجی قرار دیا ہے۔ سنی علماء، دانشوروں اور معزز ہستیوں کے ایک گروپ سے ملاقات میں ولی امر مسلمین نے اسلامی اقتدار جیسے اہم ہدف کے حصول کو اتحاد کے علاوہ کسی اور راستے سے ناممکن قراردیا۔ انہوں نے اسلامی اتحاد کی اہمیت اور اسے کمزور کرنے کی مخاصمانہ کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی امت کی بات کو کبھی نہيں بھولنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی امت کا موضوع، بنیادی اور قومیت کے دائرے سے باہر کی چيز ہے اور جغرافیائی سرحدیں، اسلامی امت کی شناخت اور حقیقت کو بدلتی نہيں۔ ولی امر مسلمین نے اسلامی امت کی گراں قدر شناخت کی حفاظت کو ضروری قرار دیا اور کہاکہ لوگ ذہنی، تشہیراتی اور معاشی حربوں کا استعمال کر کے ہمارے ملک اور دیگر تمام اسلامی علاقوں میں شیعہ – سنی کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہيں اور دونوں طرف سے کچھ لوگوں کو ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے پر مامور کر کے ضد اور اختلافات کی آگ بھڑکاتے ہيں۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ان سازشوں کے مقابلے کی واحد راہ کو اتحاد قرار دیا اور کہا کہ اتحاد حکمت عملی نہيں بلکہ قرآنی اصول ہے۔ آپ نے مسلمانوں کو اپنی اسلامی شناخت کی جانب سے لاپرواہ کرنے کے لئے دشمنوں کی مخاصمانہ کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے کہ کوئی مسلمان غزہ یا دنیا کے کسی بھی گوشے کے دوسرے مسلمان کے غموں سے غافل رہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular