Fri Oct 09, 2026

طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ

روزانہ کی خبریں

اتحاد برقرار ہے، انجمن تاجران کے حکم پر عمل کریں گے، آغا سید علی رضوی

اسکردو : ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر آغا سید علی رضوی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے نمائندے سے سختی سے کہا ہے کہ وہ اسمبلی اور صوبائی کابینہ میں حکومت کی نہیں عوام کی نمائندگی کریں۔ ہماری جماعت کے تمام ارکان اسمبلی نے استعفیٰ لیکر میرے پاس جمع کروائے ہوئے ہیں، جس دن شیخ جعفری، سید باقر الحسینی اور گلگت سے آغا راحت و شیخ مرزا علی اور میرے عوام حکم دیں گے ہم اپنے نمائندوں سے استعفی لیں گے، مگر کام کرنے اور نہ کرنے والے نمائندوں میں تمیز کرنا ہوگی۔ انشاللہ صوبائی وزیر کاظم میثم کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے، وہ علمائے کرام اور عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔اسکردو یادگار چوک پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یادگار چوک پر جلسے میں پچھلے کئی دنوں سے اتحاد کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آ رہا ہے مگر کچھ لوگ ادھر ادھر کی باتیں کر رہے ہیں، ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اتحاد کو خراب نہ کریں، کہنے کیلئے ہمارے سینے میں بھی بہت سارے راز پوشیدہ ہیں، ہم نہیں چاہتے ہیں جلسے کو خراب کریں۔ تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اتحاد کو برقرار رکھیں اور مثبت باتیں کریں۔ ہم انجمن تاجران کے صدر غلام حسین اطہر کے حکم کے تابع ہیں، سید باقر الحسینی اور میں نے صاف کہا ہے کہ انجمن تاجران جو حکم دے گی اس پر عمل کریں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular