
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی یوکرائن تنازع میں ماسکو کے سیکیورٹی مطالبے کو نظر انداز کر رہے ہیں اور امریکہ روس کو جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔ ماسکو یوکرین معاملے پر تناؤ کو کم کرنے کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہے۔ پیوٹن کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب مغربی ملکوں کے سربراہان روس اور یوکرین کے درمیان جنگ چھڑنے کے خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔امریکا کے صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ روس فروری میں یوکرین پر چڑھائی کر سکتا ہے۔


































