
نیویارک : امریکا نے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کردی۔ سلامتی کونسل کے 12 ارکان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کی حمایت کی تھی جبکہ اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق قراردار پر برطانیہ اور سوئیزرلینڈ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔ امریکا نے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کی جس پراسرائیلی وزیرخارجہ نے ویٹو کرنے کے امریکی اقدام کی تعریف کی۔


































