
تہران : ایرانی وزیر خارجہ خارجہ حسین امیر عبداللهیان نے کہا ہے کہ امریکا کو جان لینا چاہئے کہ ایران سے صرف اور صرف احترام کی زبان میں بات کی جا سکتی ہے، مذاکرات برائے مذاکرات ایران کی سیاست نہیں جبکہ مذاکرات کو ایرانی عوام کے لئے فائدہ مند ہونا چاہئے، کروشیا کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران مذاکرات کی میز سے فرار نہیں چاہتا اور ہم مذاکرات کو ایسے مذاکرات سمجھتے ہیں جو ایرانی قوم کے مفادات کے حصول کے رستے میں قابل قدر کامیابی کے حامل ہوں، کروشیا کے وزیر خارجہ نے حسین امیر عبداللہیان کو وزیرخارجہ بننے پر مبارکباد پیش کی، دوطرفہ تعلقات سمیت یورپی یونین کے ساتھ ایرانی تعلقات پر گفتگو کی، دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے مختلف میدانوں میں دوطرفہ تعلقات میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا اور دوطرفہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی و حمایت، کسٹم تعاون اور اسی طرح دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سرگرمیوں کی دستخط شدہ مفاہمتوں کو عملی جامہ پہنانے پر اتفاق کیا گیا۔


































