
بیجنگ : زلزلے کے باعث تباہی کے بعد چین نے امریکہ سے سنگین انسانی بحران سے دوچار ملک شام پر سے یکطرفہ پابندیاں فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز نے شام میں متاثرین کے لیے ہنگامی امداد کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مقامی انسانی صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچایا جا سکے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ طویل عرصے سے شام کے بحران میں ملوث رہا ہے، انہوں نے کہا کہ شام میں امریکہ کی فوجی مداخلتوں اور سخت اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے بہت زیادہ شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں، شامی عوام بنیادی سے ضروریات زندگی سے محروم اور ملک کی اقتصادی ترقی اور تعمیر نو مسدود ہوگئی ہے۔


































