
ماسکو: روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں 63 ممالک کے 6 ہزار 824 غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔ جنہیں امریکا اور مغربی ممالک نے منتقل کیا ہے جنگ میں ان غیر ملکی جنگجوؤں میں سے ایک ہزار 35 جنگجو مارے جا چکے ہیں،ماریوپول میں 4 سو کے قریب غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔ روس نے کہا ہے کہ یوکرین میں 1 ہزار 717 غیر ملکی جنگجو پولینڈ سے آئے ہیں، 15 سو غیر ملکی جنگجو امریکا، کینیڈا، رومانیہ سے آئے ہیں۔روس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں 6 سو غیر ملکی جنگجو برطانیہ اور جارجیا سے آئے ہیں۔


































