
ماسکو : امریکی صدر جوبائیڈن نے چینی ہم منصب کو دھمکی دی ہے کہ یوکرین میں فوجی کارروائی پر روس کا ساتھ دیا تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔ چین کے صدر شی اور امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے درمیان ویڈیو لنک پر دو گھنٹے بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ روس کی طرح امریکا چین پر بھی پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے بحران کی اصل وجہ سمجھنے کے لیے امریکا اور نیٹو روس سے مذاکرات کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس پر پابندیاں رہیں تو عالمی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کی جائے.


































