
واشنگٹن : امریکا نے ایران کی تجاویز پر غور شروع کردیا۔ ٹرمپ کی زیر قیادت قومی سلامتی ٹیم نے تجاویز کا جائزہ لیا۔ قومی سلامتی ٹیم کے اجلاس کے بعد ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ ایرانی تجویز میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیش کش کی گئی ہے لیکن صدر ٹرمپ کی ریڈ لائنز بالکل واضح ہیں۔ کیرولین لیوٹ کے مطابق امریکا کوئی ایسی ڈیل قبول نہیں کرے گا جس میں ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت ہو۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایرانی تجاویز پر جلد اپنی رائے دیں گے۔ یہ ایرانی تجاویز پاکستانی ذرائع سے امریکا کو ملی ہیں۔


































