
واشنگٹن : امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔ یہ پابندیاں روس کو ہتھیار دینے کے الزام میں لگائی گئیں۔ امریکی پابندیوں میں روس اور ایران کی 10 شخصیات، 6 کمپنیاں اور بحری جہاز شامل ہیں۔ جبکہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے ساتھ دو طرفہ فضائی سروسز پر مبنی تعاون منسوخ کرنے کا کہا ہے۔ فیصلے کے بعد برطانیہ نے ایران کیلئے اپنی پروازیں معطل کردیں۔


































