Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

عرب امارات نے ایران پر خفیہ حملے کئے، امریکی اخبار کا دعویٰ

ابوظہبی: امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے دوران عرب امارات نے خفیہ طور پر ایران پر حملے کیے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیاہےکہ متحدہ عرب امارات نے جنگ کے دوران ایران کے لاوان جزیرے پر واقع آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور ریفائنری عارضی طور پر بند ہوگئی۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حملہ اپریل کے اوائل میں اس وقت کیا گیا جب امریکی صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کرنے والے تھے۔ اخبار کے مطابق ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ امریکا نے خاموشی سے جنگ میں یو اے ای کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران نے ان حملوں پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے یو اے ای اور کویت پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایران نے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ اٹھائیس سو حملے یو اے ای پر کیے جو اسرائیل پر کیے گئے حملوں سے بھی زیادہ ہیں۔ جس سے یو اے ای کی معیشت کو نمایاں نقصان پہنچا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular