
برن : سوئیٹزر لینڈ میں یوکرین سے متعلق کانفرنس روس اور چین کی غیر حاضری کے باعث بے نتیجہ رہی۔ سوئٹزر لینڈ میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں پچاس ممالک کے سربراہان، حکومتی شخصیات اور نمائندوں نے حصہ لیا۔ روس کے قریبی اتحادی چین کی عدم شرکت سے کانفرنس کے اثرات کو شدید دھچکا لگا ہے۔ چین کے بغیر روس کو الگ تھلگ کرنے کی مغربی امیدیں دم توڑ گئی ہیں ۔کانفرنس کے میزبان اٹلی اور جرمنی کے رہنماؤں نے یوکرین میں جنگ کو روکنے کے لیے ولادیمیر پوٹن کی طرف سے طے کی گئی جنگ بندی کی شرائط کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ جرمن چانسلر اولاف شولز نے اسے ’آمرانہ امن‘ قراردیا ۔ اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے مطالبہ کیا کہ روس کو یوکرین سے دستبردار ہونا چاہیے۔ سربراہی اجلاس کے اعلامیہ میں یوکرین کی علاقائی سالمیت کی توثیق کی گئی ہے اور یوکرین کیخلاف جوہری خطرے کو سختی سے مسترد کردیاہے۔


































