Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

عرب امارات نے افغان طالبان کے سفیر کی اسناد سفارت قبول کرلیں

ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات نے افغان طالبان کے سفیر کی اسناد سفارت قبول کرلیں۔ چین کے بعد دوسرا ملک ہے جس نے افغان سفیر کی اسناد قبول کی ہیں۔
کابل سے افغان میڈیا کے مطابق سفیر بدرالدین حقانی نے یو اے ای کے پروٹوکول امور کے نائب وزیر سیف عبداللّٰہ الشمسی کو اپنی اسناد پیش کیں۔ بدرالدین حقانی نے کہا کہ افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قیمتی اور تاریخی تعلقات ہیں۔ افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سفیر بدرالدین حقانی جلد باضابطہ تقریب میں متحدہ عرب امارات کے صدر کو باضابطہ طور پر اپنی اسناد سفارت پیش کریں گے۔
ادھر طالبان حکومت نے اقوامِ متحدہ کے افغانستان میں انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینیٹ پر طالبان حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈے اور غلط رپورٹ مرتب کرنے پر افغانستان میں داخلے پر پابندی لگادی اور ویزہ جاری کرنے سے انکار کردیا۔ رچرڈ بینیٹ نےکہا ہے کہ طالبان نے ان کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرکے دنیا کو ایک پریشان کن پیغام دیا ہے۔انہوں نے طالبان سے ملک میں داخلے پر پابندی کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دیتے رہیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular