
ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے خلیجی ممالک کو ایران کے حملوں کے خلاف مشترکہ فوجی ردعمل پر قائل کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق محمد بن زاید النہیان نے خلیجی رہنماؤں سے متعدد رابطے کیے اور ایران کے حملوں کے بعد مشترکہ فوجی کارروائی کی تجویز دی۔ ان رابطوں میں محمد بن سلمان بھی شامل تھے جنہوں نے اس تجویز کو قبول نہیں کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے خطے میں ہزاروں میزائل اور ڈرون حملے کئے جس سے زیادہ نقصان عرب امارات اٹھانا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور عرب امارات نے ایران کیخلاف جوابی کارروائی کی لیکن محدود پیمانے پر اور الگ الگ۔
رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی جب ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی کے لیے کوششیں کر رہے تھے، جس سے خطے میں تناؤ مزید بڑھ گیا۔


































