
تہران: ایران نے امریکی اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ حملے کے لیے جس کی فضائی یا زمینی حدود استعمال ہوئی وہ نشانہ ہوگا۔ ایرانی اخبار کے مطابق ایران نے خلیج فارس میں امریکی اتحادیوں کو خبردار کیا جس میں خفیہ سفارتی ذرائع سے اردن، امارات، سعودی عرب اور قطر کو پیغام دیا گیا ہے۔ اخبار کا دعویٰ ہے کہ ان ممالک نے بائیڈن انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ وہ امریکا یا اسرائیل کو اپنے فوجی انفرا اسٹرکچر یا فضائی حدود ایران کے خلاف جارحیت کے لیے استعمال کرنے دینا نہیں چاہتے۔اس سے قبل ایران نے اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ کی دھمکی کے جواب میں جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو دشمن کو دھول میں اڑا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے اندر جو اہداف چاہے انہیں نشانہ بنایا، ایرو، ڈیوڈ سلنگ اور آئرن ڈوم اسرائیلی دفاعی نظام اور دیگر ملک ناکام رہے۔


































