
خ
دوحا : افغانستان کی طالبان حکومت نے دنیا کے 16 ملکوں کے ساتھ رابطوں کادعوی کردیا۔ قطرمیں طالبان کے نمائندہ دفتر کے ترجمان محمد نعیم وردک نے ملکوں کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ یہ ممالک دنیا میں تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے قیام کا ایک مقصد عالمی برادری سے رابطے کرنا ہے۔ طالبان انتظامیہ کے عہدیدار ہمسایہ ملکوں کے علاوہ علاقے اور دنیا کے مختلف ملکوں کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔


































