
کابل : افغان طالبان نے خواتین کے بغیر محرم فضائی سفر پر پابندی عائد کردی۔ افغانستان میں کام کرنے والی ایئر لائنز کو خواتین کو بغیر محرم فضائی سفر کی اجازت نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے کابل کے پارکوں میں خواتین اور مردوں دنوں کے الگ الگ ٹائم ٹیبل جاری کر دیا۔ خواتین کیلئے اتوار، پیر اور منگل جبکہ مردوں کیلئے بدھ، جمعرات، جمعے اور ہفتے کے دن مختص کر دیے گئے ہیں۔


































