Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

معاشی دباؤ کا حربہ پرانا ہے، ایران مقابلہ کرنا جانتا ہے، عراقچی

تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی معاشی دباؤ کو پرانا حربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ایسی پابندیوں کا مقابلہ کرنا جانتا ہے۔ انہوں نے واشنگٹن کو دھمکیوں کے بجائے احترام اور انصاف کی بنیاد پر مذاکرات کی دعوت دی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے نئی معاشی پابندیوں کی دھمکیوں کو مایوسی کی علامت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن فوجی کارروائیوں سے معاشی جنگ کی طرف منتقل ہو رہا ہے، جو ایران کے لیے کوئی نیا تجربہ نہیں۔ عراقچی کے مطابق ایران ماضی میں بھی پابندیوں، ناکہ بندیوں اور دیگر دباؤ کا سامنا کر چکا ہے اور ان کا مقابلہ کرنا جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی سابقہ فوجی اور معاشی کوششیں ناکام رہی ہیں اور نئی معاشی مہم بھی ناکام ہوگی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا پر زور دیا کہ وہ دھمکیوں کے بجائے احترام، انصاف اور وقار کی بنیاد پر حل تلاش کرے۔ ادھر امریکا ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular