Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

سپریم لیڈر جنگی حکمت عملی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، امریکی انٹیلی جنس

واشنگٹن : امریکی انٹیلی جنس اداروں کا ماننا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہونے کے باوجود جنگی حکمت عملی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
سی این این نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سینئر ایرانی عہدیداروں کے ساتھ مل کر جنگ سے متعلق حکمت عملی مرتب کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ادارے حملے کے بعد سے آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی زندہ ہونے کی تصدیق نہیں کر سکے جس میں ان کے والد شہید جبکہ وہ خود زخمی ہوئے تھے۔ امریکی حکام کے مطابق ایران کی اعلیٰ قیادت جنگی اور سفارتی فیصلوں پر مسلسل مشاورت کر رہی ہے۔ تاہم ایرانی حکام کی جانب سے ان دعوؤں پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ خطے میں جاری کشیدگی کے دوران اس رپورٹ کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular