Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

مولانا عباس انصاری کی جدوجہد و قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، ایم ڈبلیو ایم، شیعہ علما کونسل

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور شیعہ علما کونسل نے ممتاز عالم دین اور کشمیری حریت رہنما مولانا محمد عباس انصاری کی ناگہانی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ مولانا محمد عباس انصاری تحریک آزادی کشمیر کے صف اول کے رہنما تھے، انہوں نے بھارتی جبر وتسلط کے خلاف ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا۔مرحوم ہمیشہ بھارتی قابض افواج کے ظلم و بربریت کے مقابل آہنی دیوار بنےرہے۔ کئی مرتبہ قید وبند کی صعوبتیں بھی جھیلیں لیکن ان کے پایہ ثبات میں کبھی لغزش نہیں آئی۔ حریت رہنما مولانا عباس انصاری کی جدوجہد وقربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ مرحوم نے ساری زندگی آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد کی جو انتہائی لائق تحسین ہے، انشاء اللہ ان کی اور دیگر کشمیری مجاہدین کی کوششیں اور کاوشین رنگ لائیں گی اور کشمیر انڈیا کے ظلم و بربریت سے نجات حاصل کرے گا، دعاگو ہیں اللہ تعالی مولانا انصاری مرحوم کو ان کی زحمات کا بہترین اجر عطا فرمائے اور ان کو مغفرت اور جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular