
تہران : ترجمان ایرانی نیشنل سکیورٹی ابراہیم رضائی نے کہاہےکہ آبنائے ہرمز کو ایک ٹوئٹ سے بند یا کھولا نہیں جاتا۔ ابراہیم رضائی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ آبنائے ہرمز کھولنے کا راستہ یا تو شکست تسلیم کرنا ہے یا کسی معاہدے پر پہنچنا ہے۔ ترجمان ایرانی نیشنل سکیورٹی نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کا راستہ آبنائے ہرمز پر ایران کی خود مختاری اور بالادستی کو ماننا ہے۔


































