Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

کشمیریوں کی تمام مشکلات کا حل ان کی خودمختاری میں مضمر ہے ، علامہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر ہمیں بھارتی غاصبانہ تسلط کی یاد دلاتا ہے، گذشتہ سات دہائیوں سے نہتے کشمیری عوام بھارتی جبر واستبداد کا مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں، اقوام عالم اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی ظلم وبربریت پر خاموشی شرمناک اور افسوسناک ہے، پاکستانی حکومت کو بھی دوبارہ مسئلہ کشمیر کو خارجہ پالیسی میں ترجیحی حیثیت دینا ہوگی۔ کشمیریوں کی مشکلات کا حل ان کی خودمختاری میں مضمر ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت کی فاشسٹ حکومت کشمیری میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں میں مصروف ہے، نوجواں کا قتل عام ، پولیس تشدد،ماؤںبہنوں کی عصمت دری،کرفیو اور محاصرےروز کا معمول بن چکے ہیں، بھارت کے ریاستی اداروں نے کشمیری عوام کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو اپنا فرض منصبی سمجھا رکھا ہے۔پوری دنیا کے سامنے بھارت کا گھناونا چہرہ بےنقاب ہونے کے باوجود اقوام عالم کی طرف سے کسی بھی ردعمل کا مظاہرہ نہ کیا جانا اسلام دشمنی اور تعصب کی بنیاد پر ہے۔پاکستان کے حکمرانوں کو بھی چاہئے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے جلد موثر اور دیرپاحل کیلئے عالمی سطح پر اقدامات بروئے کار لائیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی میں اب پہلے کی طرح ترجیحی حیثیت نہیں رکھتا۔

مزید پڑھیے

Most Popular