Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

امریکا کی غلام حکومت ہم پر ہندوستان اور اسرائیل کا ایجنڈا مسلط کر رہی ہے، عمران خان

شانگلہ : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان روس سے سستا تیل نہیں خرید سکتا کیونکہ امریکا کی اجازت نہیں ہے۔ ہندوستان روس سے تیل خرید سکتا ہے کیوں کہ اس کی آزاد خارجہ پالیسی ہے۔ ہندوستان نے چند روز پہلے 25 روپے لیٹر پیٹرول کی قیمت کم کی۔ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 30 روپے لیٹر بڑھ گئی ہے، جبکہ امریکی سازش کے تحت امریکا کے پتلے اوپر بیٹھ گئے ہیں۔امریکا کی غلام حکومت ہندوستان اور اسرائیل کا ایجنڈا مسلط کر رہی ہے، قائداعظم نے کہا تھا فلسطینیوں کو انصاف ملنے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ پاکستان کا ایک وفد اسرائیل گیا اور اس میں سرکاری نوکر بھی تھا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امریکا کے سفیر نے کہا کہ اگر تم عمران خان کو نہیں ہٹاؤ گے مشکلات پیدا کردیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا بےشک آپ نیوٹرل رہیں لیکن لوگ جانتے ہیں پاور آپ کے پاس ہے، چوروں کا ٹولہ ملک کو جہاں لیکر جا رہا ہے، لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، تاریخ اس کو معاف نہیں کرے گی کہ ملک نیچے چلا جائے اور آپ کہیں ہم نیوٹرل ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular