Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

اسماعیل ہنیہ کے قتل پر امریکا ومغرب کی خاموشی قابل مذمت ہے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران: ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کے دوران امریکہ اور یورپی ممالک کے جانبدارانہ اور منافقانہ رویے پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے اردن کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ تہران ہمسایہ اور مسلمان ممالک کے ساتھ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ رہبر معظم کی حکمت عملی کے مطابق ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ پر صیہونی حکومت کا حملہ ایرانی حاکمیت کی پامالی اور بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ ایران صیہونی حکومت کو دندان شکن جواب دے گا۔ سلووینیا کی خاتون وزیر خارجہ سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے علی باقری نے کہا کہ صیہونی حکومت کی حالیہ دہشت گردی پر یورپی ممالک کی خاموشی اور اقوام متحدہ سے مذمتی بیان جاری کرنے میں رکاوٹ ڈالنا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کوئی شک نہیں کہ ایران اپنی حاکمیت اور خودمختاری پر حملے کا جواب دے گا اور صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں ایسے اقدامات کرے گا جس کے بعد صیہونی حکومت کی عقل ٹھکانے آجائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular