Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ترکیہ اور شام میں ہرطرف تباہی کے مناظر نے دل دہلا دیئے

انقرہ: ترکیہ اور شام میں ہرطرف تباہی اور بربادی کے مناظر نے دل دہلادئے۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہے۔ ملبے سے لاشیں نکالی جارہی ہیں۔ اب تک اموات کی تعداد بارہ ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔ شدید سرد موسم کے باعث امدادی کارکنوں کو زمین بوس عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ کئی لوگوں کا شکوہ ہے کہ حکومت نے اب تک کوئی خاص اقدامات نہیں کیے ہیں اور ان تک مدد نہیں پہنچی ہے۔ صدر نے کہا ہے کہ ریاست اپنا کام کر رہی ہے۔ شروعات میں ایئرپورٹس اور سڑکوں پر مسائل تھے مگر اب چیزیں آسان ہو رہی ہیں اور کل یہ اور بھی آسان ہو جائیں گی۔ عالمی امداد پہنچنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور مختلف ممالک سے امدادی سامان کے طیارے پہنچ رہے ہیں۔
دوسری جانب شامی حکومت بھی اپنے شہریوں کی مدد میں مصروف ہے جبکہ غیر منصفانہ عالمی پابندیوں کی وجہ سے امدادی سامان و اشیاء کی قلت کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular