
اسلام آباد : کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز سامنے کے بعد سعودی حکومت نے حج آپریشن کا اعلان موخر کردیا۔ سعودی حکومت بیرونی ممالک کے حاجیوں کی اجازت اور تعداد کا فیصلہ کرنے سے پہلے صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔ پانچ لاکھ افراد کو حج کی اجازت دینے پر غور کیا جارہا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ فروری میں کیا جائیگا۔ حج جولائی کے دوسرے ہفتے میں ہوگاجس میں صرف چھ ماہ رہ گئے ہیں۔ حج انتظامات میں سب سے اہم کام عازمین حج کیلئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش گاہوں کا حصول ہوتا ہے۔ ٹرانسپورٹ اور کھانے کے انتظامات کئے جاتے ہیں ۔ سعودی حکومت حج ایگریمنٹ کرتی ہے جس کی روشنی میں حکومت پاکستان انتظامات کرتی ہے۔


































